ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات: کانگریس کا انتظار کئے بغیر بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کرنے اکھلیش یادو نے کی پہل

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات: کانگریس کا انتظار کئے بغیر بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کرنے اکھلیش یادو نے کی پہل

Sun, 07 Oct 2018 11:03:40  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو 7/اکتوبر (ایس او نیوز) مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کو لے کر سماجوادی پارٹی کے صدر اور یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو نے صاف کر دیا ہےکہ وہ کانگریس کا مزید  انتظار نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وہ مدھیہ پریش میں گونڈوانا گڑتنترا پارٹی اور بی ایس پی کے ساتھ  اتحاد کریں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ  میں بھی گونڈوانا گڑتنرا پارٹی سے بات چیت چل رہی ہے اور وہ  بی ایس پی سے بھی بات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیشمیں سماجوادی پارٹی نے کانگریس کے ساتھ انتخابات لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق سی ایم اکھیلیش یادو نے کہا کہ وہ کافی وقت سے کانگریس کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ان کی جانب سے انتخابات کو لے کر کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔


Share: